مکہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، اجتماعی دفاع کا ضامن ہے، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

مکہ دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، اجتماعی دفاع کا ضامن ہے، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری

Pakistan SCO Summit 2026

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو پابند بناتا ہے کہ یہ مملکتِ سعودی عرب اور بھائی ملک ترکیہ کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات کوتینوں ممالک کے اجتماعی دفاع اور تحفظ کے شعبوں میں مزید مضبوط بنائے۔

العربیہ ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں ترجمان پاک لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھاکہ یہ دفاعی معاہدہ ہے، جیسا کہ اس لفظ سے ظاہر ہوتا ہے اس میں کچھ بھی جارحانہ نہیں ہے، اس میں کوئی علاقائی خواہشات شامل نہیں ہیں، یہ ایک اجتماعی دفاع ہے اور یہ ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کرتا ہے کیونکہ ان تمام ممالک کے اپنے اپنے آزادانہ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات ہیں، دوسرے اتحادوں، دوسرے ممالک، دوسرے بلاکس یا جو کچھ بھی ہے اس کے ساتھ، ان کے اپنے آزادانہ تعلقات ہیں، لہذا یہ باہمی دفاعی معاہدہ نوعیت کے اعتبار سے تکمیلی ہے، یہ ان تمام ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ کسی بھی دوسرے تعلقات سے مقابلہ نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جو متن تینوں ممالک کی قیادت کی طرف سے عوام کے سامنے لایا گیا ہے، وہ اس کی بہت واضح طور پر وضاحت کرتا ہے اور اس کی تشریح بالکل واضح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک اس معادے کو عملی جامہ پہنانے کی بات ہے، وہ کسی بھی بحث یا گفتگو میں کبھی ا علانیہ نہیں کی جاتی۔ متعدد ایسے معاہدے ہیں جو نوعیت کے لحاظ سے دفاعی ہیں، جو نوعیت کے لحاظ سے عزم پر مبنی ہیں، لیکن اگر آپ دیکھیں تو کوئی بھی ملک سامنے آ کر اپنی آپریشنل تفصیلات شیئر نہیں کرتا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملٹری میںکیونکہ جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ “کیسے” والا حصہ ہے۔ کہ ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف پاکستان کا دفاع “کیسے” کرنے جا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہمیشہ آپریشنل کلاسیفکیشن اور سیکورٹی کا حصہ ہوتا ہے۔

تو کوئی بھی ملک ایسا نہیں کرتا۔ لہذا آپ جو پوچھ رہے ہیں کہ “یہ کیسے کیا جائے گا”، یہ ان تینوں ممالک کے طے کرنے کی بات ہے اور یہ ان کے جاننے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کی بات ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top