حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کر دی گئیں

حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کر دی گئیں

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حکومت پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں میں داخلہ فوری طور پر بند کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار کے احکامات پر وزارت بحری امور نے بھارتی جہازوں  کیلئے پاکستانی بندر گاہوں پر داخلہ بند کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق نہ صرف بھارتی فلیگ کیریئرز پر پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے بلکہ کوئی بھی پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کرے گا۔

وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی بھی استثنیٰ کی صورت میں ہر کیس کا انفرادی طور پر جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فالس فلیگ کے بعد فالس الرٹ، بھارت کو سری لنکا میں منہ کی کھانی پڑی

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top