پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی، جہاں قومی ٹیم جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ایشین گیمز مہم کا آغاز 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل مرحلے سے کرے گا۔
روانگی سے قبل قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشین گیمز میں ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں اور تمام کھلاڑی مکمل توجہ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت پر نہیں ہوگی بلکہ ہر میچ کو اہم سمجھتے ہوئے تمام ٹیموں کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز میں میڈلز کی تقریب سے قبل بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں
صاحبزادہ فرحان کے مطابق قومی ٹیم کا ہدف ہر مقابلے میں کامیابی حاصل کرنا اور پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ کے لیے تیاری کی ہے اور کھلاڑی پُراعتماد ہیں، قومی ٹیم ایشین گیمز میں اچھا آغاز کرتے ہوئے کامیابی کا سلسلہ آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔





