پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

پہلگام فالس فلیگ کے بعد اپنی ناکامی چھپانے کیلئے بھارتی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی،  اب مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو نشانے پر رکھ  لیا۔

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں کریک ڈاؤن کی کارروائی کرتے ہوئے 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کے خلاف کالے قانون کا سہارا لیتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔

چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا ان کی اہم دستاویزات، موبائل فونز اور دیگر آلات ضبط کر لیے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز کے چھاپوں اور لوٹ مار کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کر دی گئیں

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے اور کشمیر کے تنازع کو حل کرائے۔

Scroll to Top