ترجمان پی اے اے نے کہا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی فضائی حدود بھی آج شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی اے اے کے ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی فضائی حدود بھی آج شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ پروازوں کی دستیابی اور دیگر معلومات سے آگاہ رہیں۔
اس بندش کی وجہ سے متعدد پروازوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔





