جنید اکبر نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دیدی،

ہمیں ڈر ہے کہ جنگ کو بہانا بنا کر کوئی میزائل یا ڈرون اڈیالہ نہ آجائے اور عمران خان کو نقصان پہنچے، رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما جنید اکبر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل پر ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ موجود ہے جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ جس طرح راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بھارت کی جانب سے ڈرون راکٹس کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، اس سے خطرہ بڑھ گیا ہے کہ جنگی حالات کی آڑ میں اڈیالہ جیل کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چونکہ عمران خان ریاست کی تحویل میں ہیں، لہٰذا ان کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے انہیں فوری طور پر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : آپ ہمیں ماریں، ہم پھر بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہونگے، جنید اکبر

جنید اکبر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے دفاع اور یکجہتی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن اس وقت عمران خان کی جان کو لاحق ممکنہ خطرات پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

 

Scroll to Top