پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آ گیا، سچائی چھپانے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی یہ کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
پاک بھارت جنگی تناظر میں بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے تاکہ پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر ہونے والی ناکامیوں اور ہزیمت پر پردہ ڈالا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور “را” سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان پر جھوٹے حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے اشارے پر بھارتی میڈیا ایک نئے مگر ناکام حملے کا جواز گھڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بھارتی صحافیوں کا حقائق، صحافتی اقدار اور پیشہ ورانہ اصولوں کے برخلاف جھوٹا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک قرار دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر سطح پر تیار اور دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جبکہ عوام کو بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا گودی میڈیا جھوٹ کی انتہا پر، افسانہ سازی میں ہالی ووڈ کو بھی مات دے دی
مودی کا گودی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام کی پرانی ویڈیو کو جموں میں پاکستانی میزائل حملے سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ عوامی توجہ بھارت کی اندرونی ناکامیوں اور بدامنی سے ہٹائی جا سکے۔





