پاکستان نے اپنے سائبر حملوں میں مزید شدت لاتے ہوئے بھارت کی متعدد اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔
اس حملے میں بھارتی حکومتی اداروں، دفاعی کمپنیوں اور مختلف اداروں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی شامل ہے۔
ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورسز اور یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کے ڈیٹا کو بھی لیک کر دیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا لیک میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی حساس معلومات شامل ہیں۔
پاکستان کے سائبر حملے میں 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں، جس سے بھارت کے نگرانی کے نظام کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔





