بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سیاسی و عسکری قیادت یکجا

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سیاسی و عسکری قیادت یکجا

عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کیلئے تیاری کر لی ہے اور اس بار فوجی تنصیبات ہی نہیں، بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے نشانے پر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مزید کارروائی کی صورت میں پاکستان نے دوٹوک اور فیصلہ کن ردعمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے مشترکہ مشاورت کے بعد واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں ’’ہائی ویلیو‘‘ اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور اس بار صرف فوجی تنصیبات ہی نہیں، بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے نشانے پر ہوں گے۔

اجلاس کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کو کسی قسم کی مہم جوئی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر دشمن جنگ پر آمادہ ہو تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘

یاد رہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پاکستان نے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کے تحت کئی اہم بھارتی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Scroll to Top