اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں فیروزپور روڈ، گلبرگ اور مسلم ٹاؤن میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بونداباندی ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بھی موسمیاتی تبدیلی دیکھی گئی، ملاکنڈ میں ضلع بھر میں تیز ہوا، گرج چمک اور موسلا دھار بارش ہوئی۔
مانسہرہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہاجبکہ بٹگرام میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئر فورس کے ریڈار ٹیکنیشن محمد ایاز کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک مزید بارش کا امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔





