فضائی رابطے بحال ،متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں

پاکستان کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں بہتری، 12 غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازیں بحال کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے فضائی سفر کی بحالی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 12 غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں اس فیصلے کے بعد فلائٹ شیڈول میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ شیڈول مستحکم ہو رہا ہے اور پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ اب صرف 50 پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں واضح بہتری ہے۔

ان غیر ملکی ایئرلائنز میں فلائی دبئی، امارات، ترکیش ایئر لائن، قطر ایئرویز، اتحاد، ایئر عریبیہ اور گلف ایئر شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے اپنی سروسز بحال کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حج آپریشن کو معمول پر لانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، کچھ پروازیں اب بھی متاثر ہیں:۔اسلام آباد: 23 پروازیں منسوخلاہور: 14 پروازیں منسوخکراچی: 15 پروازیں منسوخپشاور: 4، سیالکوٹ: 2 اور فیصل آباد سے ایک پرواز منسوخ
سیالکوٹ ایئرپورٹ سے شارجہ، دمام اور کویت کے لیے روانہ ہونے والی 3 پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، تاکہ پروازوں کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں صورتحال مزید بہتر ہونے کی امید ہے، اور باقی ایئرلائنز کی مکمل بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Scroll to Top