عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ،خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے مربن کروڈ آئل کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے آئل تنصیبات کو نشانا بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی اور یو اے ای میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت بھی 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تاہم قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا تو عوام کو فوری ریلیف ملے گا، پیٹرولیم وزیر
دوسری جانب سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ حملوں سے خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔





