سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ پاکستان کے دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا، لنکن ٹیم کے بقیہ کھلاڑی منگل کو پاکستان پہنچیں گے ۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 13 رُکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے 5 آفیشلز شریک ہیں۔
سری لنکن سکواڈ کے بقیہ 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد آئیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلیں جائیں گے ۔





