کاروباری ہفتے کےدوسرے دن عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر ہوگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا
فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے ہوگئی۔