نئے صوبوں کی مخالفت کیوں؟ پشاور کے شہری فضل الرحمان کے مؤقف کے خلاف بول پڑے، شہریوں نے چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی

پشاور میں فضل الرحمان کی جانب سے نئے صوبوں کی مخالفت پر خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کر دی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل کے حل، سرکاری اداروں تک رسائی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔

شہریوں کے مطابق مولانا فضل الرحمان ماضی میں قبائلی اضلاع کو الگ صوبہ بنانے کی حمایت کرتے رہے ہیں، اس لیے انہیں اپنے سابقہ مؤقف کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب شہریوں نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیاسی احتجاج کے دوران اسلحے کی نمائش پر بھی شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم اسلحے کی نمائش اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور فضل الرحمان، اسعد محمود سمیت ان کے خاندان کے اثاثوں اور مبینہ کرپشن سے متعلق الزامات کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو انتشار اور ذاتی مفادات کے بجائے عوامی فلاح اور مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر چھوٹے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے عوام کو بہتر سہولیات اور حکومتی خدمات تک آسان رسائی مل سکتی ہے۔

 

Scroll to Top