ایبٹ آباد: یومِ تشکر کے موقع پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے مرکزی دفتر ایبٹ آباد میں ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے افسران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ رخ علی نے کی، جنہوں نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ ایبٹ آباد جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تشکر ہمیں وطن سے محبت، قربانی اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ قومی ترقی کے لیے اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے اور ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ایمانداری سے ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں معرکہ حق میں بزدل دشمن بھارت کو دھول چٹانے پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے
تقریب کا اختتام دعا اور قومی اتحاد و یکجہتی کے عزم کی تجدید کے ساتھ کیا گیا۔





