نادرا کا بڑا اقدام: ب فارم کے آن لائن اجرا کے لیے موبائل ایپ متعارف

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے ‘پاک آئی ڈی’ کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے ب فارم کے حصول کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور آسان بنا دیا گیا ہے۔

پیر کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ‘پاک آئی ڈی’ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور منظوری کے بعد دستاویز براہ راست اپنے موبائل پر ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

 

نادرا کے مطابق، شہری اپنے بی فارم کو موبائل آئی ڈی والٹ میں محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں، جس سے وہ مختلف سرکاری اداروں میں بوقتِ ضرورت اس کا استعمال کر سکیں گے۔

یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے جہاں سے صارفین اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹریشن کے بعد استعمال شروع کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top