ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپانچ دواؤں کو جعلی قراردیا،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) کا ملک بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈریپ نے پانچ جعلی ادویات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈریپ نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیفم کیپسول 400 ملی گرام کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے جو مریضوں کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ایسفی کوف سیرپ 125 ملی لیٹر بھی جعلی ثابت ہوا ہے، جس کے استعمال سے نقصان ہو سکتا ہے اور ڈروفا-10 ٹیبلٹ اور ڈائیڈروکیر 10 ملی گرام کی گولیاں بھی غیر معیاری اور جعلی پائی گئی ہیں۔

ڈریپ کے مطابق ڈروپلکس 10 ملی گرام ٹیبلٹ کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے جس کے استعمال سے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ جعلی دواؤں کا استعمال مریضوں کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور اسپتالوں کو سپلائی چین میں آنے والی مشکوک دواؤں پر کڑی نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈر کانفرنس : بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کاعزم

ڈریپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف مستند اور رجسٹرڈ فارمیسیز سے ہی دواؤں کی خریداری کریں، اور اگر کسی مریض نے مشکوک دوا استعمال کی ہے تو فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کرے۔

Scroll to Top