حیات آباد نرسنگ کالج کی پرنسپل عہدے سے ہٹا دی گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کے واقعے کی حقائق جانچ کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

محکمہ صحت نے کالج کی پرنسپل مس بی بی سلطانیہ کو عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سائنسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ نرسنگ کالج ایچ ایم سی کی پرنسپل مس شبانہ نور کو پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کی پرنسپل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: حیات آباد پوسٹ گریجویٹ کالج کا واقعہ،فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم

محکمہ صحت نے پرنسپل کی تبدیلی اور اضافی چارج تفویض کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top