کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی کے علاقےسرجانی ٹاؤن کے رہائشی ایک اور شخص میں منکی پاکس (ایم پاکس) کی تصدیق ہو گئی ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس صوبے بھر میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 42  ہو گئی ۔

کراچی: ہسپتال حکام کے مطابق 45 سالہ متاثرہ مریض کو بدھ کے روز تشویشناک حالت میں سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال حکام کے مطابق مریض کے جسم پر آبلے اور دانے ظاہر ہونے پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا پی سی آر ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ میں منکی پاکس کی تصدیق سامنے آئی۔

ہسپتال حکام نے مزید بتایا کہ مریض اس وقت ہسپتال کے قرنطینہ وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگوں کو مچھر دوسروں کی نسبت زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس صوبے بھر میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 42 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے صرف کراچی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top