صدر آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا۔ پروگرام سے پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل ، دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 203 رنز کا ہدف
وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اطمینان کا اظہارِ کیا۔صدر مملکت نے معیشت کی بہتری کیلئے وزارتِ خزانہ اور اسکی ٹیم کے اقدامات کو بھی سراہا۔





