لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ چند روز قبل شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔





