پشاور میں فضائی تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈرون، پتنگ اور کبوتر اُڑانے پر پابندی عائد

پشاور میں فضائی تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈرون، پتنگ اور کبوتر اُڑانے پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جہازوں کی محفوظ پرواز اور فضائی حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اس حکم نامے کے تحت شہریوں کو ہوائی فائرنگ، ڈرون کیمرے یا کسی بھی قسم کے ڈرون کے استعمال، کبوتر بازی اور پتنگ اُڑانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق فوری طور پر 60 روز کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام جہازوں کی اڑان میں ممکنہ رکاوٹوں اور خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ فضائی آمد و رفت کو ہر ممکن حد تک محفوظ بنایا جا سکے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں، تاکہ عوامی تحفظ اور ایوی ایشن سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top