خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ شام کے اوقات میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کی پیش گوئی جن علاقوں کے لیے کی گئی ہے ان میں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفانی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق اس بارش سے بعض علاقوں میں فصلوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، تاہم شدید آندھی اور ژالہ باری کی صورت میں نقصان کا اندیشہ بھی موجود ہے۔





