لاہور ہائی کورٹ بار کیلئے گرانٹ کی منظوری ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

پشاور(شاہد جان )خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے لئے گرانٹ کی منظوری شامل کرنے کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا،توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیاہےکہ صوبائی حکومت نے اپنے آنے والے کابینہ اجلاس میں کارروائی کے آخرے نکتےمیں خیبر پختو نخوا حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے مجوزہ 105 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری، حکومت وقت کی صوبے کے عوام کی ترجیحات کے حوالے سے بہت بڑا سوال ہے۔

پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی احمد کریم کنڈی کا کہناہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی مخدوش حالات میں ایک جانب امن و امان اور بد امنی کی بد تر صورتحال دوسری طرف صوبہ کی معاشی حالت زار بلکل بھی صوبائی حکومت کو ان جیسے بے بنیاد فرامین اور سرکاری احکام کی اجازت نہیں دیتی کہ صوبے کا چیف ایگزیکٹو صوبے کے وسائل کو دوسرے صوبے کے سیاسی تنظیموں کیلئے اتنی خطیر رقم کی منظوری دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :نئے بجٹ سے قبل مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔

Scroll to Top