نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ جان لی سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ جان لی سے ملاقات

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے اہم ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون کنٹری ٹو سسٹمز فریم ورک کے تحت باہمی شراکت داری اور تعاون پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اور مالیاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی چیف ایگزیکٹو کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتی مشن مکمل، وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

Scroll to Top