تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا

تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

پرویز حسین 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تنزید حسن نے 44، توحید ہریدوے نے 25 اور لٹن داس نے 22 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا، اوپنر محمد حارث نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔

انہوں نے صرف 45 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے 45 اور حسن نواز نے 26 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اچھا کام کر رہے ہیں سیاست ہم پر چھوڑ دیں، صدر زرداری کی کرکٹرز سے دلچسپ گفتگو

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، یوں سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

Scroll to Top