پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Pakistan SCO Summit 2026

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔

عرفان محسود نے 10 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 38 فل ایکسٹنشن پنچز لگا کر 30 پنچز کا سابقہ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل 10 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 30 پنچز کا ٹارگٹ طے تھا۔

عرفان محسود دنیا بھر میں پش اپس کیٹیگری میں سب سے زیادہ 70 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ وہ 100 پاؤنڈ، 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھی سب سے زیادہ ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے اب تک پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ آپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائڈ جمپس، ہائی جمپس اور سٹار جمپس کی مختلف کیٹیگریز میں عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

وہ ورلڈ لیول پر جسمانی طاقت (Strength) کی کیٹیگریز میں سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے ایتھلیٹ بن چکے ہیں۔

عرفان محسود اب تک امریکہ، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق اور شام سمیت 20 ممالک کے کھلاڑیوں کے ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تعیناتیاں

عرفان محسودکے 20 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر کے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top