چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے حوالے سے بری خبر

دارالحکومت اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی معرف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13 میں گھر آئے مہمان نے ثنا یوسف کو قتل کیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ واقعہ آج شام سیکٹر جی-13 میں پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ثنا یوسف کو اُن کے گھر میں گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ثنا یوسف کو اُن کے گھر آئے ایک مہمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

Scroll to Top