عوام باہر نکلے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا، پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا دعویٰ

عوام باہر نکلے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا، پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اگر عوام کو روکنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو لوگ سڑکوں پر آئیں گے اور جب عوام نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل کھڑا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل(ایکسپریس نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت سے کسی کو انکار نہیں، اور ہم بھی 8 فروری کے بعد سے مسلسل یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف ایک جماعت کے رہنما نہیں بلکہ چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت بن چکے ہیں، اور ان کا ووٹ پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کو احتجاج سے روکنے کے لیے ظلم، جبر اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔’’اگر لوگ باہر نکلے تو پورا پاکستان ان کے ساتھ ہوگا، انہوں نے واضح انداز میں خبردار کیا۔

تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹی مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ اس کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جا رہا، اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Scroll to Top