اپر سوات، کالاکوٹ میں گیس سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی

اپر سوات کے علاقے کالاکوٹ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے بھی لرز اٹھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں ارشد انور (25 سال)، واجد (13 سال)، ہاشمی (25 سال)، عدنان (20 سال)، اقبال (25 سال)، تلوادان (50 سال) اور عبداللہ (31 سال) شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نیاز خان کا کہنا ہے کہ بروقت رسپانس سے مزید جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گیس سلینڈرز کے استعمال میں احتیاط برتیں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top