اپوزیشن اتحاد نے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین بجٹ سیشن میں تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف موثر انداز میں پیش کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو کے مطابق پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین اسپیکر کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں بجٹ سیشن کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔
مزید برآں، بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ اپوزیشن اپنی یکجہتی اور موقف کو مضبوط انداز میں پیش کر سکے۔





