وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز باقاعدہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل (ہم) کے مطابق اس تجویز کو بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف خود کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب خان کابینہ کو بجٹ کے اہم نکات سے آگاہ کریں گے، اور کابینہ اجلاس کے فوراً بعد وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔





