صوبائی حکومت لوئر دیر کے سیلاب متاثر ین کو ریلیف دینے میں ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان کے 61 سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان: سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 61 متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں سرگرم تنظیموں اور مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور فلاحی اداروں کا باہمی تعاون متاثرین کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری اور خیبرپختونخوا کے ذمہ دار سلیم عطاری نے بھی خطاب کیا اور فلاحی کاموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Scroll to Top