بجٹ میں کیا مہنگا ہوگا ؟ کیا ہوگا سستا ؟ کس کو ریلیف ملے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا کے بجٹ برائے سال 26-2025 کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبر کےمطابق زرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 13 سو 52 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، تنخواہوں کیلئے 680 ارب اور پینشن کیلئے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ ہائیڈل پرافٹ مد میں 108 ارب اور آئل اینڈ گیس مد میں 55 ارب ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خوشخبری

ذرائع کے مطابق وار آن ٹیرر کی مد میں 1 فیصد کے حساب سے 138 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ سال بجٹ کا کل تخمینہ 16 سو 54 ارب روپے تھا، رواں سال 416 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

Scroll to Top