پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے ، فیصل کریم کنڈی

صوبائی حکومت کا واحد ایجنڈا لوٹ مار ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا واحد ایجنڈا لوٹ مار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں علی بابا اور چالیس چور کی حکومت قائم ہے، جو عوامی مسائل سے مکمل طور پر غافل ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور وہ صرف کرپشن، اقربا پروری اور سیاسی انتقام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران کا شکار ہیں، لیکن حکمران طبقہ صرف ذاتی مفادات کے پیچھے لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن میں ملوث افسر کو ایبٹ آباد ہسپتال کا ایم ایس تعینات کر دیا گیا

گورنر کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی کام رک چکے ہیں، صحت اور تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں گورننس کی نگرانی سخت کی جائے تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top