وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
کابینہ ارکان نے متفقہ طور پر کہا کہ ایران پر حملہ پورے عالمِ اسلام پر حملے کے مترادف ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
صوبائی کابینہ نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آمنے سامنے
کابینہ اجلاس میں خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس جارحیت کا فوری نوٹس لے۔