خیبرپختونخوا کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،احمد کریم کنڈی

پشاور: پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے آج جو بجٹ پیش کیا ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد کریم کنڈی نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ 150 ارب سے زائد سرپلس بجٹ دیا گیا ہے،پنے آپ کو ارسطو کہنے والے مشیر مزمل اسلم نے ایکچیوئل کا خانہ کیوں اڑا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بجٹ نامنظور ہے، یہ چالیس چور کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمارا 500 ارب سے زائد ترقیاتی بجٹ ہے، جبکہ ان کی 150 ارب سے زیادہ کیپسٹی ہے ہی نہیں۔

احمد کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی وجہ سے ہمارا معاشی مقدمہ دفن ہو چکا ہے، یہ وزیراعلیٰ فاٹا ہاؤس ہتھیا نہیں سکتے اور بڑے بڑے بڑھکیں مارتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا بجٹ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں سات فیصد اضافہ تجویز

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں،بجٹ میں یوتھ کے لیے کوئی پالیسی نہیں رکھی گئی۔

Scroll to Top