ایران نے اسرائیل کے دو طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار

تہران : ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے دو اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں اور ایک طیارے کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی دفاع نے مبینہ طور پر اسرائیلی حکومت کے دو جنگی طیاروں کو ہدف بنایا اور کامیابی سے تباہ کر دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان طیاروں میں سے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا دوسرا بڑا وار: اسرائیل پر مزید 300 بیلسٹک میزائل داغے گئے

تاہم اب تک ان دعوؤں کی ایرانی حکومت یا اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

Scroll to Top