جوہری پروگرام کے خاتمے کے مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، آیت اللّٰہ خامنہ ای

اسرائیل کی سنگین غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خصوصی خطاب میں اسرائیلی حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور ایران اپنی آنکھیں بند نہیں رکھ سکتا۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ سنگین لاپرواہی ہے، جس کے نتائج خود اسرائیلی حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کے دوران ایران نے اسرائیل کے دو جنگی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا ہے، تاہم اسرائیل نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل ایران پر بڑا حملہ کیا تھا، جس میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، اور چھ جوہری سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال

ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین و بچوں سمیت پانچ شہری جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top