جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری ،عوام گھروں تک محدود

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں آج کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

شمالی وزیرستان :ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں آج 14 جون بروز ہفتہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

کرفیو کا اطلاق نواز کوٹ پل سے میلوگئی پل تک کے علاقے میں ہوگا، جس دوران شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات پر کرفیو نافذ، شہریوں کی نقل و حرکت محدود

انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Scroll to Top