شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات پر کرفیو نافذ، شہریوں کی نقل و حرکت محدود

ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں ایک روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے، جو آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مؤثر رہے گا۔ کرفیو کے دوران تمام داخلی و خارجی راستے بند رہیں گے اور عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ رہیں گے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی شمالی وزیرستان میں اسی نوعیت کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا، جس کا مقصد بھی سکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔

Scroll to Top