خیبر پختونخوا بھر میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ ضروریات کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم زمینی حقائق ان دعووں کی تردید کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق آٹا، چینی، گھی، دودھ، سبزی، گوشت اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، جس سے متوسط اور غریب طبقے کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت صرف اعلانات اور دعووں پر اکتفا کر رہی ہے، جبکہ عملی اقدامات کہیں دکھائی نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں : دیر بالا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت فوری طور پر ہوشربا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے، ورنہ یہ معاشی دباؤ شدید عوامی بےچینی میں بدل سکتا ہے۔





