پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی عدنان خان نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے الفاظ اور ہندسوں کا ہیر پھیر قرار دیا ہے۔
پختون ڈیجیٹل سے گفتگو میں عدنان خان کا کہنا تھا کہ حکومت اسے ٹیکس فری بجٹ قرار دے رہی ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بجٹ میں کئی اشیاء پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، جن میں پرائیویٹ تعلیم جیسی بنیادی سہولت بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام ٹیکس بالآخر عوام سے ہی وصول کیے جائیں گے، جس سے مہنگائی اور مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رکن عبدالمنعم کا وزرا پر بجٹ میں جانبداری کا الزام
جے یو آئی رہنما نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پر نظرثانی کرے۔