پانچ روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، نرخ فی اونس 13 ڈالر اور فی تولہ 1465 روپے بڑھ گئے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1465 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دس گرام سونے کی قیمت 1256 روپے اضافے سے تین لاکھ 7 ہزار 325 روپے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3369 ڈالر کا ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 11 روپے کی کمی سے 3785 روپے اور فی اونس 0.12 ڈالر سستا ہوکر 36.01 ڈالر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :چینی مافیا بے لگام،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5,000 روپے اور فی اونس 76 ڈالر سستا ہوا۔

Scroll to Top