خیبر پختونخوا میں 6 افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں 6 افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی

حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک نے گریڈ17 کے چھ افسران کے انتظامی تبادلوں اور تعنیاتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عمومی عوامی مفاد میں کیے گئے ان تبادلوں کے تحت امجد علی کو ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بنوں سے تبدیل کر کے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔

اس طرح ابوبکر محمود کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (اکاؤنٹس) ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ پشاور مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق امان خان کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرک سے تبدیل کر کے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بنوں جبکہ محمد طارق خان کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چارسدہ سے تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چار سدہ: تنگی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اس کے علاوہ حفیظ الرحمن کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چارسدہ اور گلاب گل کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرک تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top