سولر صارفین کے لیے اہم خبر،حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کو کم آمدن والے متوسط تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا پورا پورا احساس ہے، اسی لیے چھ سے بارہ لاکھ سالانہ تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا۔ اس اقدام سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں کمی ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر رہے ہیں، سولرپینلز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2025-26 مالی سال کے بجٹ میں درآمد شدہ سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا بجٹ میں مکان، شادی ہالز،جمز، سکولز اوردرزیوں پر ٹیکس عائد

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سولر پینلز پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا، تاہم شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ٹیکس ختم کر دیا گیا تھا۔

Scroll to Top