امریکا کے حملے کے بعد ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

امریکا کے حملے کے بعد ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

امریکا کی جانب سے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تھوڑا انتظار کرے حملوں کی سزا بھگتے گا۔

ایران پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اور اقتصادی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یورپی یونین کا کوئی بحری بیڑہ یورپ تک نہیں پہنچ سکے گا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کےمطابق امریکی فضائیہ نے ایران کے شہروں فردو، نطنز اور اصفہان میں قائم جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور تمام کارروائیاں کامیابی سے مکمل کر کے طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ ایک فیصلہ کن کارروائی تھی اور اس کا مقصد دنیا کو ایران کے مبینہ جوہری خطرے سے محفوظ بنانا ہے۔

Scroll to Top