امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ کے ایران پر حملے کو غیر آئینی قرار دے دیا

امریکی سینیٹر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے سرکردہ رہنما برنی سینڈرز نے ایران پر امریکی حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی غیر آئینی قرار دیا ہے۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگی کارروائی کر کے آئین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

ٹلسا شہر میں ایک تقریب کے دوران جب سینڈرز کو ایران پر امریکی حملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس خبر کو سٹیج سے عوام کے ساتھ شیئر کیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی حاضرین میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا اور لوگ اب مزید جنگ نہیں کے نعرے لگاتے رہے۔

سینڈرز نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں آپ سب سے متفق ہوں یہ خبر نہ صرف باعثِ تشویش ہے بلکہ یہ انتہائی غیر آئینی بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ صرف امریکی کانگریس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ملک کو جنگ میں جھونکے،  صدر کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا، صدر ٹرمپ

سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یک طرفہ جنگی فیصلے نہ صرف آئین کے منافی ہیں بلکہ امریکی عوام اور فوجی اہلکاروں کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

Scroll to Top