امریکی صدر نے جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،گورنر کے پی

امریکی صدر نے جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو امریکی صدر کا بے مثال پروٹوکول، پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو دیا گیا پروٹوکول بے مثال ہے، جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں “’’معرکۂ حق کی تاریخی فتح‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب
گورنر کنڈی نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو شکست دی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس معرکہ میں پاکستانی میڈیا، عوام، سیاسی جماعتوں اور عالمی برادری نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔

پارلیمانی وفد کا شکریہ دورہ
گورنر نے بتایا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد نے بھی اس حوالے سے شکریہ کے طور پر عالمی سطح پر رابطے کیے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب
انہوں نے تقریب میں موجود صحافیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے بدترین پروپیگنڈا کیا گیا، لیکن پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
تقریب میں ایران کے قونصل جنرل، میڈیا نمائندگان، سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت نے اس تقریب کو عزت اور وقار بخشا۔

Scroll to Top